29 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: اسماعیلہ شہر میں محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ اسی طرح منصورہ شہر میں بھی مرسی کے حامیوں اور مخالفین کےدرمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 1 شخص ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب دارالحکومت قاہرہ میں بھی اخوان المسلمین کے حامی جمع ہوئے اور انہوں نے ملک کے قومی سیکورٹی کے ہیڈکواٹر کی جانب مارچ کیا۔ اخوان المسلمین نے اپنے حامیوں سے منگل کے دن بھی پر امن مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ تین جولائی کو فوج نے مرسی کو حکومت سے بے دخل کرکے گرفتار کرلیا تھا اور اس کے بعد سے ہی پورے ملک میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی پر تشدد جھڑپوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

.......

/169